تازہ ترین
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کان کی میل کو لیس اشیا میں استعمال پر غوروفکر تمہیں کیا پتہ آخر تم کیا چیز ہو بس اتنی سی ہے نا جانے کیسی دل لگی ہے تم سے سنو اک بات کہوں سائنسی تحقیق کےمطابق ہیری پورٹرپڑھنے والے بچے بہترین شخصیت کے مالک 86 شادیاں کرنے والا ابوبکر 93 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔ لاہور کے رہائشی احمد خان نے آنکھوں کے ڈیلے 10 ملی میٹر تک باہر نکال کر ریکارڈ قائم کر دیا پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکہ دو افراد جاں بحق لعل شہباز قلندر مزار کے پاس زوردار دھماکا کراچی کے 17 سالہ نوجوان سمائل حسن دنیا کا امیر ترین گیمر بن گیا۔ پاکستانی ارشد نے ایک منٹ میں 77 ڈرنک کین کہنی سے توڑ کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ جانے کہا ہے وہ میرا اپنا تعلیم ہے ایک سمندر کی طرح یہ لہراتے کھیتوں میں ہوا کا گنگنانا     ہر موسم کے بدلنے پر یاد آتی ہے اپنوں کی ارادہ پختہ کرلے تو اپنی منزل پانے کا         بیج بو دیا ہے پھول نکل ہی جائے گا   دنیا کی سب سے بڑی دماغی صحت پر مبنی کلاس کا نیا ورلڈ ریکارڈ رنگ گورا کرنے کا آسان طریقہ

دنیا کے چند مشہور ترین شخصیات جنہوں نے اسلام قبول کیا - Eurdu.pk

  • dunia ke famous personalities jinho nay islam qabool kiya
Nov ,23 2016 0 Comments 0 7421

اسلام ایک بہت ہی خوبصورت اور امن کا دین ہے۔اسلام ایک سچا، اورخالص مزہب ہے جس میں جھوٹ کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ بہت سی مشہور شخصیات  نے اسلام قبول کر کے یہ ثابت کیا کہ اسلام جیسا کوئی مزہب نہیں ہے۔اس آرٹیکل میں چند مشہور شخصیات  کے بارے میں بتانا چاھوں گی۔جنہوں نے اسلام قبول کیا۔

محمد علی

محمد علی 17 جنوری 1942 میں عیسائی گھرانے میں پیداہوئے۔اور یہ دنیا کے بہترین بوکسرز میں سے ایک تھے۔ان کا نام  کسسئوس کلے تھا ۔جو بعد میں اسلام قبول کرکے محمد علی کے نام سے جانے گئے۔انہوں نے 12 سال کی عمر سے بوکسنگ کی ٹریننگ شروع کر دی۔اور 18 سال کی عمر میں عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرکے اولمپک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد علی نے بہت زیادہ عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ محمد علی نے 61 میں سے 56 بوکسنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ۔اور 2005 میں سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرکے دنیا کے نمبر ون کھلاڑی قرار پائے

مائیکل جیکسن

سیاہ فام خاندان سے تعلق رکھنے والا دنیائے موسیقی کا شہنشاہ مائیکل جیکسن 29 اگست 1958 میں پیدا ہوا۔2008 میں اسلام قبول کرکے یہ میکائیل کے نام سے جانا جاتا تھا۔مائیکل نے مسلمان ہونے کے بعد نعت اور حمد بھی پڑھی۔ان کا کہنا تھا اسلام ایک پرامن دین ہے۔اور انہوں نے اسلامی طریقوں سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔ انہوں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر ایک چھوٹاسا بینڈ بنایا۔اور سب مل کر کلیساوں کے سامنے ریلوے اسٹیشن،اور ڈاون ٹاون کے سامنے گانا گاتے ڈانس کرتے لوگ ان کے فن کی داد دیتے۔پھر انہوں نے 1969 میں البم بنائی جو بہت مقبول ہوئی۔پھر جیکسن نے امریکہ کے مشہور موسیقار کوئنسی جونز کے ساتھ کام کرنا شروع کیا اور اپنا سولو البم آف دی وال لانچ کروا کر دنیا میں موسیقی کے سرتاج بادشاہ  بن گئے۔مائیکل جیکسن نے اتنی کامیابیاں حاصل کی کہ ہر بچے اور بڑوں کے منہ پر مائیکل جیکسن کا نام چھا گیا۔ مائیکل نے 13 گرامی ایوارڈز کے علاوہ نمبر ون سنگر ہونے کے 17 ایوارڈز حاصل کئے۔دنیا بھر میں مائیکل جیسے ڈانس اور موسیقی کا ریکارڈابھی تک کوئی نہیں توڑ سکا۔اسی لئے مرنے کے بعد بھی یہ لوگوں کے دلوں میں راج کر رہے ہیں۔

اے ار رحمان

6 جنوری 1967 میں موسیقی کے سردار اے ایس دلیپ کمار انڈیا میں پیدا ہوئے۔جو اسلام قبول کرکے اے ار رحمان کے نام سے مشہور ہوئے۔ انہوں نے اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے موسیقی کی دنیا میں اپنے قدم جما لئے۔موسیقی کے شہنشاہ کی والدہ بھی شادی سے پہلے اسلامی خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔ اے ار رحمان نے موسیقی کے جوہر دیکھا کر بہت سے ایوارڈزحاصل کئے۔ اے ار رحمان کے مشہور گانوں میں نادان پرندے،تیرے بنا،خواجہ میرے خواجہ،ماں تجھے سلام،جے ہو،کُن فیا کُن،شامل ہیں

دھرمیندرا اور ھم میلینی

دھرمیندرا اور ھم میلینی بولی وڈ کپل نے 1979 میں اسلام قبول کیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد دھرمیندرا نے اپنا نام دلاور خان کول کرشن اور ھم میلینی نے عائشہ بی رکھا۔ بولی وڈ کپل نے فلم انڈسٹری میں اپنا نام خوب کمایا۔آج بھی ان کی کامیاب موویز کو بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے۔جن میں شولے،جگنو،راجا رانی،دوست، دل لگی،چرس،نیا زمانہ،علی بابا چالیس چور،آزاد،کنارہ وغیرہ شامل ہیں۔

جنت جیکسن

موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کی بہن جنت جیکسن نے بھی موسیقی کی دنیا میں خوب نام کمایا۔ جنت جیکسن نے 2013 میں اسلام قبول کیا۔اور وسام صالح الحمد المانع سے 2012 میں شادی کی۔ جنت جیکسن سنگر ہونے کے ساتھ ساتھ سونگ رائٹر ،ڈانسر اور ایکٹنگ  میں بھی اپنا نام خوب کمایا۔

مائک ٹیسوں

مائک ٹیسوں 30 جون 1966 میں نیو یارک میں پیدا ہوئے۔ ہیوے ویٹ چیمپئن نے پوری دنیا میں بوکسنگ میں اپنا لوہا منوایا۔اور بہت سے ایوارڈز حاصل کئے۔ مائک ٹیسوں نے اسلام قبول کرکے 2010 میں عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

خبریں
  • SHARE THIS POST

0 Comment(s)

LEAVE A COMMENT

 
متعلقہ پیغامات
نمایاں پیغامات نمایاں مصنفین نیوزلیٹر میں شامل ہوں