تازہ ترین
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کان کی میل کو لیس اشیا میں استعمال پر غوروفکر تمہیں کیا پتہ آخر تم کیا چیز ہو بس اتنی سی ہے نا جانے کیسی دل لگی ہے تم سے سنو اک بات کہوں سائنسی تحقیق کےمطابق ہیری پورٹرپڑھنے والے بچے بہترین شخصیت کے مالک 86 شادیاں کرنے والا ابوبکر 93 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔ لاہور کے رہائشی احمد خان نے آنکھوں کے ڈیلے 10 ملی میٹر تک باہر نکال کر ریکارڈ قائم کر دیا پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکہ دو افراد جاں بحق لعل شہباز قلندر مزار کے پاس زوردار دھماکا کراچی کے 17 سالہ نوجوان سمائل حسن دنیا کا امیر ترین گیمر بن گیا۔ پاکستانی ارشد نے ایک منٹ میں 77 ڈرنک کین کہنی سے توڑ کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ جانے کہا ہے وہ میرا اپنا تعلیم ہے ایک سمندر کی طرح یہ لہراتے کھیتوں میں ہوا کا گنگنانا     ہر موسم کے بدلنے پر یاد آتی ہے اپنوں کی ارادہ پختہ کرلے تو اپنی منزل پانے کا         بیج بو دیا ہے پھول نکل ہی جائے گا   دنیا کی سب سے بڑی دماغی صحت پر مبنی کلاس کا نیا ورلڈ ریکارڈ رنگ گورا کرنے کا آسان طریقہ

کراچی میں ہوم اکنامکس اور انٹر پری میڈیکل کے نتائج - Eurdu.pk

  • karachi ma home economics aur inter pre medical k result
Sep ,05 2016 0 Comments 0 4129

 

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی  نے ہوم اکنامکس اور انٹر پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ جس میں پہلی ہی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔

ہماری  نیوز کے مطابق انٹربورڈ کی سالانہ امتحانات نتائج کی تقریب منقد ہوئی اس تقریب  میں ڈی جی نیب سندھ سراج النعیم،   ناظم امتحانات عمران چشتی،   چئیرمین انٹربورڈ اخترغوری، اور سیکرٹری عظیم احمد نے شمولیت کی۔ ناظم امتحانات عمران خان چشتی نے نتیجہ کا اعلان کیا۔ ہوم اکنامکس گروپ میں کامیاب امیدواروں کا تناسب 46.34 فیصد رہا۔  پری میڈیکل  کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 52.78 ہے۔

انٹر پری میڈیکل گروپ میں پی ای سی ایچ ایس کالج کی آسیہ خالد نے پہلی اور ماروا تنویر نے دوسری جب کہ سینٹ لارنس کالج کی رمشا عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

  ہوم اکنامکس میں پہلی پوزیشن نورالعین انور، دوسری حبا مسعود اورایمن ندیم جب کہ تیسری پوزیشن فاطمہ اکرام زبیری نے حاصل کی۔ ہوم اکنامکس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج نےحاصل کیں۔اس تقریب میں ہوم اکنامکس اور پری میڈیکل گروپ میں پوزیشن ہولڈرز کو گورنرسندھ  ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے گولڈ میڈل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

نتائج کی خاص بات یہ ہے کہ غربت اورمشکل حالات بھی بچیوں کو پڑھائی اور کامیابیوں سے نہ روک سکی۔ پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی آسیہ خالد کے والد کی پان کی  چھوٹی سی دکان ہے اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والی رمشا عمران کے والد فرنیچر پالش کا کام کرتے ہیں۔

 

خبریں
  • SHARE THIS POST

0 Comment(s)

LEAVE A COMMENT

 
متعلقہ پیغامات
نمایاں پیغامات نمایاں مصنفین نیوزلیٹر میں شامل ہوں